عالمی رجحانات 2025ء

Translate this post

ہر سال ویکیمیڈیا فاونڈیشن آئیندہ برس کے لئے سالانہ منصوبہ بندی کرتا ہے اور ہم اپنے رجحانات کی فہرست تیار کرتے ہیں اور ان امور کو شامل کرتے ہیں جو ویکیمیڈیا تحریک اور پروجیکٹ کے طریقہ کار پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔ہم اپنے ہدف سے متعلق  مخصوص آنلائن رجحانات کا تعین کرتے ہیں جیسے کہ لوگ آنلائن کہاں اور کیسے معلومات حاصل کرتے ہیں اور شراکت داری کرتے ہیں، آنلائن غلط اور گمراہ کن معلومات کا عروج اور آنلائن معلومات فراہم کرنے والوں پر قوانین کا ارتقا۔ اور اس تجزیہ سے ہم اس سوال کا جواب  تلاش کرکے منصوبہ بندی کرتے ہیں ک “ابھی دنیا کو ویکیپیڈیا سے کیا امیدیں ہیں؟” 

یہی سوال ویکیمیڈیا تحریک میں باہم گفتگو کا محرک ہے۔ گزشتہ برسوں میں مندرجہ ذیل رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارا موجودہ تکنیکی، جغرافیائی سیاسی اور سماجی ماحول ویکیپیڈیا کے قیام کے دنوں سے کس طرح بہت مختلف نظر آتا ہے اور ہمیں کیونکر مطابقت بنائے رکھنا چاہیے اور ارتقا جاری رکھنا چاہیے۔ ہر ایک رجحان ہمارے سالانہ منصوبہ بندی اور حکمت عملی کی تشکیل کرے گا جس سے ہمارا مستقبل متاثر ہو- مضبوط ٹیکنالوجی، ٹولز اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ ویکیمیڈین کی حفاظت سے لے کر تجربات تک جو ویکیمیڈیا کے مواد کو نئے طریقوں سے سامعین تک پہنچاتے ہیں۔ 

لوگوں کے معلومات حاصل کرنے شراکت داری کرنے کے طریقوں اور مقامات میں تبدیلیاں  

“‘آنلائن معلومات سے اعتماد ختم ہورہا ہے اور درست اور بھروسہ مند معلومات پر سے اجتماعی رائے پارہ پارہ ہورہی ہے۔”‘ گزشتہ برس ہم نے دیکھا کہ قارئین معلومات کے انبار میں گھرے ہوئے ہیں اور قابل اعتماد لوگوں کے ذریعے یکجا معلومات کے متلاشی ہیں۔گوگل اے آئی اور دیگر اے آئی ٹولز کے متعارف ہونے کے بعد ویب پر معلومات کی تلاش کرنے والے صارفین اب اے آئی کی مدد لے رہے ہیں۔حالانکہ اے آئی تلاش ابھی تک دیگر معلومات فراہم کرنے والوں یا سرچ انجن (جیسے کہ [سوشل میڈیا یا اضافی سرچ انجن]) پر سبقت نہیں لے گیا ہے۔ تاہم ہم نے نوٹ کیا کہ با اعتماد لوگوں پر بھروسہ کرنے کا رجحان زور پکڑتا جا رہا ہے: روایتی معلومات فراہم کرنے والی تنظیموں پر لوگوں کا شک بڑھتا جا رہا ہے مثلا [حکومتی ادارے اور ذرائع ابلاغ] اور اس کے بجائے آنلائن شخصیات کی طرف تدریجا رجوع کررہے ہیں جو لوگوں کے اعتماد اور یقین پر زیادہ گہرا ا ثر ڈال رہے ہیں۔ آنلائن شخصیات جیسے سوشل میڈیا کے  (پاڈکاسٹرس، ولاگرز) [ سیاسی انتخابات جیسے اہم واقعات پر عالمی سطح زیادہ اثر رکھتی ہیں]۔ ایسی شخصیات کی تلاش کرتے ہوئے جو اپنے نظریات اور اعداد و شمار ساجھا کرتے ہیں، لوگ [ایسے فلٹر شدہ بلبلہ میں پھنس رہے ہیں جو مشترکہ اتفاق رائے کو مزید بکھیر رہے ہیں]۔ 

“لوگ آنلائن پروگراموں میں شوق سے حصہ لیتے ہیں جو انھیں فائدہ مند تعلقات فراہم کرتے ہیں”۔ بحیثیت ایسی ویبسائٹ جو ہزاروں لاکھوں ویکیمیڈین کی شراکت داریوں اور ان کے قیمیتی اوقات کی مرہون منت ہے، ہم رجحان کا بڑی باریک بینی سے معائنہ کرتے ہیں کہ لوگ کہاں اور کیسے آنلائن شراکت داری کررہے ہیں۔گزشتہ برس ہم نے اجاگر کیا تھا کہ لوگوں کے پاس آنلائن معلومات فراہم کرنے کے لئے متعدد موثر ذرائع ہیں۔ رواں برس ہم مشاہدہ کررہے ہیں کہ عالمی سطح پر لوگ جوش و خروش کے ساتھ چھوٹے ذوق پر مبنی گروہوں پر اپنی معلومات اور تجربہ ساجھا کررہے ہیں مثلا فیس بک، واتس ایپ، ریڈیٹ اور ڈسکورڈ وغیرہ۔ یہ اپیس عالمی سطح پر انتہائی مقبولیت حاصل کررہے ہیں اور عمومی سماجی چینلوں کے مقابلے لوگ یہاں شراکت داری کرنے میں زیادہ سہولت محسوس کررہے ہیں۔ رضاکاروں کی ایک مخصوص ٹیم ان گروہوں کی ریکھ ریکھ کرتی ہے اور پروگراموں کو منظم کرنا اور نئے صارفین کی رہنمائی کرنا جیسے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ 

نوجوان نسل  کے لئے گیمنگ بالخصوص ایک شراکت داری کی جگہ بن گئی ہے جو سماجی رابطہ کی سائٹس سے مسابقت کرتی نظر آتی ہیں۔ ڈسکورڈ اور ٹوچ جیسے پلیٹ فامرز پر گیمنگ کمیونٹیاں تشکیل پائی ہیں جہاں وہ نہ صرف کھیلتے ہیں بلکہ مشترکہ طور پر تخلیق کرتے ہیں اور فعالیت کے ساتھ شراکت داری کرتے ہیں۔ تقاریب کا انعقاد کرتے ہیں مشارکین کے مواد اور برتاو کو منظم کرتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارمز غیر متعلقہ مصنوعات مثلا صارفین کی مشغولیت کو بڑھانے کے لئے گیمز سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ جیسے کہ نیو یارک ٹائمز کا ترقی پذیر گیمز کا خانہ۔ 

آنلائن سرگرمیوں پر خرچ کرنے کے لیے لوگوں کے پاس ایک محدود وقت رہتا ہے اور ہمیں شبہ ہے کہ 2020-2021 کے بعد سے ویکیمیڈیا پروجیکٹ پر اندراج کرنے والے صارفین میں انحطاط کی ایک وجہ یہ انعامات دینے والے اور فائدہ پہنچانے والے آنلائن پلیٹ فارمز کی بڑھتی مقبولیت ہو سکتی ہے۔   

معلومات کو تقسیم کرنے اور ان کی ضابطہ بندی کرنے میں تبدیلیاں 

”’انسانوں کی تخلیق کردہ اور تصدیق شدہ برقی معلومات اے آئی پلیٹ فارمز کی جنگ میں سب سے اہم اثاثہ ہے۔ ”’ گزشتہ برس ہم نے پیشن گوئی کی تھی کہ آنلائن جھوٹی خبروں کو بنانے اور پھیلانے کے لئے اے آئی کو ہتھیار لیس کیا جائے گا۔ رواں برس ہم دیکھ رہے ہیں کہ کیسے گھٹیا قسیم کا اے آئی مواد  بکثرت تیار کیا جا رہاہےجس سے نا صرف غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہے بلکہ اسے جھٹ پٹ امیر بننے کی اسکیم کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے اور انٹرنیٹ  پر خوب مقبول ہو رہا ہے۔ اعلی معیار کی معلومات جو انسان کی تخلیق کردہ ہوتی ہیں وہ کم ہوتی جا رہی ہیں اور اب قیمتی مال کی طرح ہوگئی ہے جسے ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز ویب سے مٹانے کے لیے ایک دوسرے سبقت لے جانے کی کوشش میں ہیں اور (اے آئی اور روایتی سرچ) دونوں طرح کی سرچ کے ذریعے اپنے پلیٹ فارمز پر تقسیم کررہے ہیں۔ عالمی سطح پر بڑی خبر رساں ایجنسیاں  اور ذرائع ابلاغ کے ادارے جیسے مختلف انڈسٹری میں موجود انسانی تخلیق کردہ مواد کے پبلشر  اے آئی کمپنیوں کے ساتھ باہم گفتگو کرکے مواد کے اجازت ناموں پر معاہدہ کرکے اور حد بندیاں لگا کر ان کا سامنا کررہے ہیں تاکہ مواد کے غلط طریقے سے دوبارہ استعمال ہونے سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔ اس طرح کی حد بندیوں سے اعلی معیار کی مفت معلومات عام لوگوں کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ 

”’قابل تصدیق اور غیر جانبدار معلومات کی جدوجہد علمی پروجیکٹ اور ان کے مشارکین تک رسائی کے لیے خطرہ لاحق کررہے ہیں۔”’ گزشتہ برس ہم نے اجاگر کیا تھا کہ ضابطہ کی کارروائیاں دنیا بھر میں آنلائن معلومات فراہم کرنے والے ان پروجیکٹس کے لئے چیلینجیز اور مواقع فرہم کررہے ہیں جن کا دائرہ اختیار مختلف ہے۔ آنلائن معلومات میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا ہے۔ حقائق اور غیر جانبداری جیسے تصورات پر عوامی نقطہ نظر بتدریج سیاسی اور منقسم ہوتا جا رہا ہے۔ خصوصی دلچسپی کے گروپ،موثرین اور کچھ حکومتیں ان سے اتفاق نا کرنے والے آنلائن مصادر کی ساکھ کو کمزور کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ان کے علاوہ دیگر بھی معلوماتی مصادر کو ناحق قانونی چارہ جوئیوں کے ذریعہ خاموش کرنے کی کوشش میں ہیں۔ 

دنیا بھر میں آنلائن ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز کو ضابطہ بند کرنے والے قوانین میں اضافہ کہ وجہ سے عوام کے مفاد میں کام کرنے والے غیر منافع بخش پلیٹ فارمز مثلا سائنس کے اقدامات، اجتماعی معلومات کے ذرائع اور ثقافتہ ورثے اور آنلائن آرکائیو کے لیے بہت کم جگہ بچتی ہے۔ ان پلیٹ فارمز پر سب کے ساتھ ایک جیسے ضابطہ کہ وجہ سے مشارکین اور صارفین کی رازداری کو خطرہ لاحق ہے اور کمیونٹی مواد کے تنظیم کے عوامل کو خطرہ میں ڈالتا ہے۔مثال کے طور پر وہ قوانین جو پلیٹ فارمز پر دباو ڈال رہے ہیں کہ صارفین اور مشارکین کی شناخت کی تصدیق کریں اور ان کی سرگرمیوں کو ٹریک کریں، سے لوگوں کی رازداری اور معلومات کی شراکت داری کے  تحفظ کو خطرہ لاحق ہے۔ وہ ضوابط جو پلیٹ فارمز کو فوری طور پر ایسے مواد ہٹانے کا پابند بناتے ہیں جسے غلط معلومات قرار دیا گیا ہو، ان داخلی حفاظتی اقدامات کے خلاف جاتے ہیں جو کمیونٹی کے اتفاق رائے کے ذریعے غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے ہیں اور جو منافع کے بجائے تصحیح کو ترجیح دیتے ہیں۔ 

آگے کے قدامات کیا ہیں اور آپ گفتگو میں کیسے شریک ہو سکتے ہیں

رجحانات کے بارے میں جیسا کہ ہم نے ماضی میں کمیونٹی کو اطلاعات دی ہیں، یہ صرف خطرات اور مواقع کی فہرست نہیں ہے، بلکہ یہ ایک آغاز ہے جس سے ہم یہ سمجھ سکیں کہ اگلے مالی سال کے لیے منصوبہ بندی کرتے ہوئے دنیا ہم سے کیا چاہتی ہے اور ہم اسے کیسے پورا کر سکتے ہیں۔ اسی سال کے آغاز میں چیف پروڈکٹ ائنڈ ٹیکنالوجی افسر سیلینا ڈیکلمین نے ہماری عالمی برادری کو اس بات پر اظہار خیال کرنے کی دعوت دی کہ ان کے لئے کون سے رجحانات اور تبدیلیاں سب سے اہم ہیں۔  ہم آپ کو اس تبادلہ خیال  پر  جاری گفتگو  میں حصہ لینے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ آنے والے مہینوں میں ویکیمیڈیا فاونڈیشن اس رجحانات کے جواب میں اپنے سالانہ منصوبہ کا مسودہ شائع کرے گی۔ کچھ کام تو شروع بھی ہو چکے ہیں; مثلا نئے صارفین کی آمد میں تنزلی سے نمٹنے کے لئے ہم نئی طرح کی ترمیمی جانچ  بنام intelligent workflows شامل کررہے ہیں  جس سے موبائل کے ذریعے تعمیری ترمیم میں آسانی ہوگی اور اور ان کے شراکت کو جاری رکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔ اس بدلتے ہوئے سماجی تکنیکی میدان میں اپنے آزاد معلومات کے پروجیکٹ کے فروغ اور تحفظ کے لئے ہم برادری کو گفتگو کی دعوت دیتے ہیں۔ 

Can you help us translate this article?

In order for this article to reach as many people as possible we would like your help. Can you translate this article to get the message out?

No comments

Comments are closed automatically after 21 days.