ویکیمیڈیا فاونڈیشن متعدد ویکی پر غیر مسجل شدہ صارفین کے لیے عارضی کھاتے کی سہولت لانے جارہی ہے۔ 2025 کے وسط میں اس سہولت کے مکمل نفاذ سے قبل تک تمام کمیونٹی کو اس سہولت کو آزمانے اور تبصرے ساجھا کرنے کا موقع ہے۔
زیادہ تر ویکیوں میں غیر مسجل شدہ صارفین کے اشتراک کو ترمیم کے وقت زیر استعمال آئی پی پتہ سے منسوب کردیا جاتا ہے۔ آئی پی پتہ ایک منفرد قسم کا نمبر ہوتا ہے جس سے انٹرنیٹ پر استعمال شدہ آلہ کی شناخت ہوتی ہے۔ فی الحال عارضی کھاتے کی سہولت ۱۲ ویکیوں پر دستیاب ہے اور آئندہ سال تمام ویکیوں پر دستیاب ہوگی۔ غیر مسجل شدہ صارفین کی تمام ترامیم آئی پتہ کے بجائے عارضی کھاتہ سے منسوب ہوگی۔ حالانکہ یہ آئی پی پتہ کا مکمل متبادل نہیں ہے۔ اولا عارضی صارفین کو ان تمام افعال تک رسائی ہوگی جو غیر مسجل شدہ صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ ثانیا ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن غیر مسجل شدہ صارفین کے لیے آئی پی پتہ استعمال کرتی رہے گی اور برادری کے تجربہ کار صارفین کو اس تک رسائی بھی ہوگی۔ یہ سہولت غیر مسجل شدہ صارفین کے لیے زیادہ کارآمد ہوگی اور ان کے لیے بھی جو ویکی کو محفوظ رکھنے کے لیے صارفین کے آئی پی پتہ کو بلاک کرتے ہیں۔
یہ مضمون عارضی کھاتوں سے منسوب سلسلہ مضامین کی ایک کڑی ہے۔ اس میں منصوبے کا خاکہ پیش کیا گیا ہے اور یہ کہ مختلف گروہ کے صارفین کا اس کا کیا اثر ہوگا اور تمام ویکیوں پر کیسے نافذ کیا جائے گا۔ اگلے مضمون میں اس امر پر روشنی ڈالی جائے گی کے کس طرح ہم نے ارکان برادری کے ساتح مل کر اعلی درجہ کے تکنیکی اجازت نامے حاصل کیے ہیں۔
تبدیلی کا سیاسی منشور
انٹرنیٹ پر رازداری کو لے کر ہورہی قوانین اور ضابطوں کی تبدیلی نے ویکیمیڈیا پروجیکٹ کے لئے عجلت کیا کام کیا ہے کہ کس طرح نجی ڈاٹا کو زیادہ تحفظ دیا جا سکے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے غیر مسجل شدہ صارفین کے ویکی کے ساتھ کام کرنے کے طریقہ کار اور ان کے ذاتی ڈاٹا کے تحفظ کے لئے موجودہ طریقہ کارمیں تبدیلی ایک لازمی امر ہے۔ اور اس مسٗلہ کا حل ہےعارضی کھاتے ۔ اس سے غیر مسجل شدہ صارفین کی رازداری مستحکم ہوگی۔ عارضی کھاتوں کے بارے میں مزید جاننے کے لئے سوال و جواب قانونی سیکشن اور قانونی ٹیم کا سال 2021 کا اپڈیٹ مطالعہ کریں
عارضی کھاتہ کیسے کام کرتا ہے
ویکیمیڈیا پروجیکٹ پر کوئی مع اور بدون کھاتہ کے ترمیم کرسکتا ہے۔ یہ ہماری بنیادی پالیسی کا حصہ ہے۔ جب بھی کسی مسجل شدہ کھاتہ سے کوئی ترمیم ہوتی ہے وہ متعدد صفحات اور لاگس میں اسی کھاتہ سے منسوب ہوتی رہتی ہے مثلا حالیہ تبدیلیاں اور صفحہ تاریخچہ
جس کسی غیر مسجل شدہ کھاتہ کوئی ترمیم ہوتی ہےتو ویک خودساختہ عارضی کھاتہ سے منسوب ہوجاتی ہے۔ ویکیمیڈیا یہ عارضی کھاتہ غیرمسجل شدہ صارف کی جانب سے اس کی غیر موجودگی میں تخلیق کرتا ہے اور اس ۹۰دنوں تک باقی رہتا ہے۔ اسی آلہ سے کی جانے والی تمام ترامیم اسی عارضی کھاتہ سے منسوب ہوتہ رہتی ہیں۔
یہ عارضی کھاتہ اس اس طرح ہوتا ہے ~2024-1234567 (ایک ٹیلڈ کلید، رواں سال اور ایک عدد)۔ یہ عدد اسی طرح خود بخود بڑھتا رہتا ہے مثلا اگلا کھاتہ اس طرح ہوگا ~2024-1234568۔ صارف کو اپنا نام کھاتہ منتخب کرنے کا اختیار نہیں ہوتا ہے۔
یہ کھاتہ باقی رہتا ہے چاہے صارف کا آئی پی پتہ کیوں نا تبدیل ہو جائے حتی کہ صارف اپنا آلہ تبدیل کرلے یا ویب براوزر کی کوکیز کو صاف کرلے۔ترمیم کے بعد 90 دنوں کے لئے آئی پی پتہ کو محفوظ کرلیا جاتا ہے اور چنندہ مسجل شدہ صارفین کو اس تک رسائی رہتی ہے۔
ترمیم کے 90 دنوں کے بعد کوکیز کی میعاد ختم ہوجاتی ہے۔ تمام ترامیم اسی کھاتہ سے منسوب ہوتی ہیں اور اگر صارف غیر مسجل شدہ کھاتہ سے ترمیم جاری رکھتا ہے تو اسے ایک نیا عارضی کھاتہ دے دیا جاتا ہے۔ عارضی کھاتہ کو مسجل شدہ کھاتہ میں تبدیل نہیں کیا جاتا جاسکتا ہے۔ عارضی کھاتہ کے بارے میں مزید جاننے کے لئے ہمارا صفحہ تعاون دیکھیں۔
کن وکیوں میں عارضی کھاتہ نافذ ہو چکا ہے
عارضی کھاتوں کی سہولت فی الحال درج ذیل ویکیپیڈیا پر دستیاب ہے ؛ کینٹنی ویکیپیڈیا، ڈینش ویکیپیڈی، اگبو ویکیپیڈیا
نورویجنی ویکیپیڈیا، رومانی ویکیپیڈیا، سربیائی ویکیپیڈیا، سربی کرویئشائی ویکیپیڈیا، اور سواحلی ویکیپیڈیا، اسی کے ساتھ ساتھ چیک ویکیورسٹی، ، اطالوی ویکی اقتباس، جاپانی ویکی کتب اور فارسی ویکی لغت پر بھی عارضی کھاتے کی سہولت موجود ہے۔
مختلف گروہ صارفین کے لئے اس کے کیا معنی ہیں؟
بغیر ویکیپیڈیا کھاتہ والے صارفین
کوئی تبدیلی نہیں ہے! اگر آپ ترمیم نہیں کرتے ہیں اور کھاتہ میں لاگ ان نہیں ہیں، آپ محض ویکیپیڈیا پڑھ رہے ہیں یا (ویکی ڈاٹا یا ویکیمیڈیا کامز) استعمال کررہے ہیں تو آپ کے لئے کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
غیر مسجل زدہ صارفین کے لئے
اس سے رازداری میں اضافہ ہوگا: موجودہ پالیسی کے تحت اگر آپ ایک مسجل شدہ کھاتہ استعمال نہیں کررہے ہیں تو کوئی بھی آپ کا آئی پی پتہ دیکھ سکتا ہے یہاں تک کہ 90 دنوں کے بعد بھی۔ عارضی کھاتہ کے نفاذ کے بعد یہ ممکن نہیں ہوسکے گا۔
اگر گزشتہ 90 دنوں کے اندر ایک ہی عارضی کھاتہ سے دو الگ الگ جگہوں سے ترمیم کرتے ہیں (مثلا گھر اور کافی کی دوکان) تو تاریخچہ ترمیم اور آئی پتہ ایک ساتھ ریکارڈ کیا جائے گا اور ایک ہی عارضی کھاتہ سے منسوب ہوگا۔ اہل صارفین ہی اس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔اگر آپ کو اسے بھی کوئی رزاداری تحفظات ہیں تو talktohumanrights at wikimedia dot org پر رابطہ کریں
کمیونٹی برادری ارکان جو مسجل شدہ صارفین سے رابطہ کرتے ہیں۔
عارضہ کھاتہ ایک آلہ سے منسوب ہوتا ہے۔اس کے بالمقابل ایک آئی پی کھاتہ کئی آلات اور اشخاس کے ساتھ مشترک ہو سکتا ہے۔ مثل دفتر یا ا اسکول میں الگ الگ لوگ ایک ہی آئی پی کھاتہ سے منسلک ہو سکتے ہیں۔
آئی پی صارف کے بالمقابل عارضی صارف کی شناخت زیادہ مستحکم ہوگی۔ اگر کوئی عارضی صارف کوئی ترمیم کرتا ہے اور آپ اسے کوئی پیغام ارسال کرتے ہیں تو یہ بہت ممکن ہے کہ وہ اس پیغام کو پڑھ لے گا چاہے کچھ مدت بعد ہی سہی۔
کچھ امور میں عارضی کھاتہ مسجل شدہ کھاتہ جیسا برتاو کرتا ہے۔ مستقبل میں انہیں مزید سہولیات مہیا کی جا سکتی ہیں۔ جیسا آپ اوپر اسکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں کہ عارضہ کھاتہ صارف اطلاعات موصول کرنے کا اہل ہوگا۔ ان کی ترامیم کے لئے انہیں شکریہ کہنا بھی ممکن ہوگا اور کسی بھی گفتگو میں انہیں مینشن بھی کیا جا سکے گا اور کمیونٹی میں حصہ لینے کے لئے انہیں مدعو بھی کیا جا سکے گا۔
وہ صارفین جو ویکیپیڈیا کی دیکھ ریکھ کرتے ہیں اور اسے معتدل بناتے ہیں
پاسداران : وہ صارفین جو مسلسل گالی دینے والوں پر نظر رکھتے ہیں اور حکمت عملی کی خلاف ورزی کی چھان بین کرتے ہیں مثلا وہ صارفین جو اس کے اہل ہیں انہیں عارضی کھاتوں کے آئی پی پتہ دیکھنے اور کسی بھی مخصوص آئی پی پتہ یا علاقہ سے کی گئی تمام ترامیم تک رسائی ہوگی۔ آئی پی پتہ فیچر کی مدد سے پاسدران آئی پی پتہ کی مزید معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ عارضی کھاتہ صارفین کے باہمی اشتراک کے لئے کئی مزید سافٹ ویئر بنائے گیے ہیں مثلا ابیوز فلٹر، گلوبل بلاکس، گلوبل یوزر کنٹریبیوشن وغیرہ۔
منتظمین جو غیر مسجل شدہ کھاتوں کو بلاک کرتے ہیں
گالی باز صارفین کو محض ان کے آئی پی پتہ کو بلاک کرنا کافی ہوگا۔ اور اگر منتظم نے آٹوبلاک لگا دیا تو صارف آسانی سے عارضی کھاتہ نہیں بنا سکے گا۔
عارضی کھاتہ کے نفاذ کے بعد بھی کسی بھی آئی پی پتہ یا آئی پی رینج کو بلاک کرنا ممکن ہوگا۔
ہم مضیف اور دیگر صارفین کے ساتھ ایڈوانسڈ اجازت ناموں کے لیے مسلسل کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ان صارفین کی جانب سے کیے گیے تبصروں او ر سوالوں کے جواب کے لیے ہم نے کئی آلات پر کام کیا ہے اور مستقبل میں ان کا نفاذ متعین کیا ہے۔
عارضی کھاتوں کی سابقہ طور پر کی گئی ترامیم اس نفاذ کا حصہ نہیں ہوں گی۔ Special:Contributions پر موجودہ صارفین کی ترامیم کو دیکھا جا سکتا ہے مگر نئے صارفین کی ترامیم یہاں نہیں دکھیں گی۔ البتہ موجودہ صارفین کی ترامیم کو Special:IPContributions پر دیکھا جا سکتا ہے۔
عارضی کھاتوں کا نفاذ دیگر ویکیوں پر کب ہوگا؟
جیسا کہ اوپر مذکور ہوا۔ ہم نے عارضی کھاتوں کی پہلی کھیپ نافذ کردی ہے۔ اسے معمولی پائلٹ تعییناتی کہا جاتا ہے اور اس سے ہمیں اس کے تمام مسائل سے آگاہی ہو جائے گی قبل اس کے کہ ہم دیگر ویکیوں پر اسے نافذ کریں۔ ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں ارکان برادری اسے کس طرح سے دیکھتے ہیں، کیا موجودہ سارے آلات درست کام کررہے ہیں، کیا تجربہ کار صارفین بسہلولت سارے کام انجام دے پا رہے ہیں وغیرہ۔ ہم مسلسل اس پر نظر رکھ رہے ہیں اور رپورٹ بھی پیش کررہے ہیں۔ آپ پبلک ڈیش بورڈ پر بے درنگ ڈیٹا اور میٹرکس دیکھ سکتے ہیں۔
اگر ہمیں بہت سارے غیر متوقع کام نہیں نکل آئے تو فروری 2025 میں بڑی ویکیوں پر اسے نافذ کردیا جائے گا۔ اسے بڑی پائلٹ کھیپ کہا جائے گا۔ ہم اس میں ان ۱۰ ویکیوں کو شامل کریں گے جو اس کے لئے درخواست دیں گے۔ تاہم انگریزی ویکیپیڈپا پر فی الحال اسے نافذ کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔
۲۰۲۵کے وسط میں ہم دیگر ویکیوں پر نافذ کرنے کا ارادہ کررہے ہیں۔ یہ ایک محتاط اور مربوط قدم ہوگا اور اس کے بعد ہم تعاون فراہم کریں گے، میٹرکس کی نگہداشت کریں گے اور مسائل کو حل کریں گے۔
ہم تمام متاثر صارفین تک پہنچنے کی مکمل کوشش کریں گے۔ عارضی کھاتوں کی خبریں ٹیک نیوز ، ڈف ، دیگر بلاگ، مختلف ویکیپیڈیا، بینر اور دیگر صورتوں میں دستیاب ہوں گی۔ کانفرنسوں میں ہم یا ہماری غیر موجودگی میں ہمارے ساتھی سامعین کو اس پروجیکٹ پر رائے پیش کرنے کی دعوت دیتے رہتے ہیں۔ مزید یہ کہ ہم ان ملحقون سے رابطہ کررہے ہیں جو برادری معاون پروگراموں کو چلا رہے ہیں۔
ہم نے جڑے رہنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کیجیے۔ پروجیکٹ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے سوالات کا صفحہ دیکھیے اور تازہ ترین اپڈیٹ دیکھیے۔ ہم نے رابطہ کرنے کے لئے پروجیکٹ صفحہ پر آئیں۔ جلد ہی ملتے ہیں!
Can you help us translate this article?
In order for this article to reach as many people as possible we would like your help. Can you translate this article to get the message out?
Start translation