دیکھیے ویکی لوز ارتھ 2015 سے چونکانے والی انعام یافتہ تصاویر۔

Translate this post


ہمارے انعام یافتہ شنگریلا جھیل سے وابستہ ہیں جو کہ مرکزی قراقرم ہارک، سکردو، پاکستان میں ایک مقبول سیاحتی مقام ہے۔Zaeemsiddiq کی تصویر جسے CC BY-SA 3.0 لائسنس کے تحت جاری کیا گیا۔

ویکی لوز ارتھایک مقابلہ، جس میں شرکا نے محفوظ قدرتی مقامات کی تصاویر بنائی اور اپنی تصاویر کو ویکیمیڈیا کامنز پر اپ لوڈ کردیا، کا 2015 میں عالمی طور پر 26 ممالک کے ساتھ دوسری بار انعقاد ہوا. مقابلہ ختم ہوگیا اور اب ہم اپنے عالمی فاتحین کو پیش کرنے کے قابل ہیں۔

ویکی لو ارتھ کے دو مقاصد ہیں۔ پہلا، زیادہ سے زیادہ قدرتی یادگاروں اور محفوظ مقامات کی تصاویر بنانا اور ان تصاویر کو مفت لائسنس کے تحت جاری کرنا۔ دوسرا، ہم نے عوامی آگہی بڑھا کر قدرتی ماحول کے تحفظ میں حصہ ڈالا۔

ویکی لو ارتھ کا خیال 2013 میں یوکرین سے شروع ہوا۔ 2014 میں، چار مختلف براعظموں، یورپ، ایشیا، افریقا اور امریکا، کے 15 ممالک بھی ویکی لو ارتھ میں شامل ہو گئے

2015 کے دورن شرکاء نے 100،000 سے زیادہ تصاویر بھیجی۔

ویکی لو ارتھ کو بہت سے قومی مقابلوں کی مدد سے منعقد کیا گیا، جن میں مقامی رضاکاروں نے معاونت کی۔ملکی سطح پر ججوں نے 10 تصاویر کو منتخب کر کے عالمی سطح کے مقابلے میں بھجوایا۔ 26 شریک ممالک کے ساتھ عالمی ججوں نے 259 تصاویر پر غور کیا۔ ججوں نے مخصوص ویب ٹول کی مدد سے کئی مرحلوں میں تصاویر کو منخت کیا اور ان کی درجہ بندی کی۔

عالمی ججوں کی جماعت مختلف ممالک کے 9فوٹوگرافرز پر مشتمل تھی، جو سب قدرتی مناظر کی تصویر کشی کا تجربہ رکھتے تھے: دیمترو بالکھوویتن (یوکرین)، میتھو بک (برطانیہ) ڈیتمار بارٹز (جرمنی)، والا عبدالمنائم (مصر) ایلکس وانگ (امریکا)، قطرینا زارعوا مامیونوا (بلغاریہ)، زینیل سیبیکی (ترکی) سوسین پلانک (آسٹریلیا) اور یاتھن کریشناپا(بھارت) سے تھے

محتاط جانچ کے بعد ججوں نے اوپر موجود فاتح تصویر کے علاوہ ذیل میں موجود تصاویر کو بھی منتخب کیا۔

دوسرا نمبر: مڈیرا، پرتگال کے لوریل جنگل کا ایک منظر، تصویر منجانب Jnvalves ،اسے CC BY-SA 3.0 لائسنس کے تحت جاری کیا گیا۔

تیسرا نمبر: ایلپائن آئی بیکس, یا (کاپرا آئی بیکس) جوکہ آسٹریلیائی نیشنل پارک ہوہے ٹوئیرن پہاڑیوں میں موجود ہے۔ تصوریر کو Bernd Thaller نے CC BY-SA 3.0 لائسنس کے تحت جاری کیا گیا۔

چھوتھا نمبر: ایک مکڑی(Misumena vatia) تازہ قتل کی ہوئی مکڑی کے ساتھ، کوٹنگن، لوئر ساکو۔ نی، جرمنی کے براٹینٹل نیچر ریزرو میں۔ تصویر منجانب Suhaknoke ،اسے CC BY-SA 3.0 لائسنس کے تحت جاری کیا گیا۔

پانچواں نمبر: یورپین مکھی کھانے واالا(Merops apiaster) تونیسیہ کے اچکیول(Ichkeul) نیشنل پارک میں۔ تصویر منجانب Elgollimoh ،اسے CC BY-SA 3.0 لائسنس کے تحت جاری کیا گیا۔

چھٹا نمبر:کارپاتھین بائیوسیفر ریزرو، زاکاپاٹیا، اوبلاسٹ، یوکرین۔ تصویر منجانبVian اور دوبارہ کام کیا Iifar نے،اسے CC-by-SA 4.0 لائسنس کے تحت جاری کیا گیا۔

ساتواں نمبر:ولایر سی اور گرد ونواح کا علاقہ، کارنتھیا، آسٹریا۔ تصویر منجانب GeKo15 ،اسے CC-by-SA 3.0 لائسنس کے تحت جاری کیا گیا۔</small

آٹھواں نمبر: ماہی خور پرندے ، شام کے دھندلکے میں ، واکاریس، فرانس ک تالاب پر۔ تصویر منجانب Ddeveze،اسے CC-by-SA 3.0 لائسنس کے تحت جاری کیا گیا۔

نواں نمبر: انہوماس، ابیس، براسل میں سنگ کلس(لائم سٹون) فرش۔ تصویر منجانب Caio Vilela ،اسے CC-by-SA 3.0 لائسنس کے تحت جاری کیا گیا۔

دسواں نمبر: ہائی ٹیٹرس ، پولش سپائیسز، ٹاٹرے نیچورا 2000 سپیشل ایریا آف کنزرویشن میں دیکھا گیا۔ تصویر منجانب Łukasz Śmigasiewicz ، اسے CC-by-SA 3.0 لائسنس کے تحت جاری کیا گیا۔

گیارہوں نمبر:بڑا لال لم ٹینگو(گریٹر فلیمنگو)( Phoenicopterus roseus)، سالینس ڈی تھائینا رام سر سائٹ، تونیسیہ۔ تصویر منجانب Elgollimoh ،اسے CC-by-SA 3.0 لائسنس کے تحت جاری کیا گیا۔

بارہواں نمبر: کھلونگ لان واٹرفال، کھلونگ لان نیشنل پارک، کامپاینگ پیٹ صوبہ، تھائی لینڈ۔ تصویر منجانب Khunkay ،اسے CC-by-SA 3.0 لائسنس کے تحت جاری کیا گیا۔

تیرہواں نمبر:بولشوئے لائیاکھوسکائی جزیرے پر ، جو لینا ڈیلٹا واائلڈ لائف ریزرو، ساکھا، روس کا حصہ ہے، مالاکاٹن دریا۔ تصویر منجانب Boris Solovyev اسے CC-by-SA 3.0 لائسنس کے تحت جاری کیا گیا۔

چودہواں نمبر: ٹولکوسے بوگ، لوئیٹیما نیچرکنزوریشن ایریا، پرنو کاؤنٹی ایسٹونیا میں صبح۔ تصویر منجانب Märt Kose،اسے CC-by-SA 3.0 لائسنس کے تحت جاری کیا گیا۔

پندرہواں نمبر:بابا ماؤنٹین، پیلسٹر نیشنل پار، مقدونیہ کی برفانی ڈھلوانوں پر سکائنگ کے بعد کی لائنیں۔ تصویر منجانب Ptahhotep ، اسے CC-by-SA 4.0 لائسنس کے تحت جاری کیا گیا۔

خصوصی نامزدگی: اپیس میلیفیرا ڈرون۔ پیدائش کا لمحہ۔ ریبیراؤ پریٹؤ، براسل۔ اس تصویر کو منصفوں(ججز) نے کافی زیادہ ریٹنگ دی ہے لیکن یہ محفوظ علاقہ نہیں ہے اس لیے یہ تصویر انعام کی اہل نہیں۔ تصویر منجانب Jonathan Wilkins ،، اسے CC-by-SA 3.0 لائسنس کے تحت جاری کیا گیا۔

بین الاقوامی جیوری کی مکمل رپورٹ جسمیں جیوری کے کام، انتخاب کے طریقے اور نتائج کی پیشکش جیوری کے تبصروں کے ساتھ یہاں پر دستیاب ہے۔

سبھی انعام یافتگان کو مبارکباد اور ان سبھی کا شکریہ جنہوں نے اس سال کے مقابلے کے انعقاد کے لیے کام کیے!

ویرا موٹورکو (ڈبلیو ایم یو اے)
ویکی لوز ارتھ 2015 کی بین الاقوامی ٹیم

Archive notice: This is an archived post from blog.wikimedia.org, which operated under different editorial and content guidelines than Diff.

Can you help us translate this article?

In order for this article to reach as many people as possible we would like your help. Can you translate this article to get the message out?