کیا آپ کو کبھی ایسے آلہ کی ضرورت محسوس ہوئی ہے جو آپ کی ویکیپیڈیا ترامیم کو آسان بنائے؟ ویکیمیڈیا منصوبہ کی ترویج اور ترقی کے لئے صارفین کو ایسے سافٹ ویئر کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے جو انھیں لکھنے، حوالہ درج کرنے، اپلوڈ کرنے اور بین اللسانی اشتراک میں معاون ہوں۔ ویکیمیڈیا فاونڈیشن کی پروڈکٹ ٹیمیں پورے سال سافٹ ویئر کی دیکھ ریکھ کرتی ہیں اور سافٹ ویئر بنانے، انھیں جانچنے اور بہتری کی فراہمی کے لئے رضاکاروں کے ساتھ مل کر باہمی تعاون کرتی ہیں۔ اسی اشتراک کو مزید فروغ دینے کے لیے ویکیمیڈیا فاونڈیشن تکنیکی مشوروں اور تجویزوں کے اپنے بنیادی چینل کو دوبارہ کھول رہی ہے جسے برادری کے مطالبات کا نام دیا گیا ہے
برادری کے مطالبات ویکیمیڈیا فاونڈیشن کا ایک ایسا فورم ہے جہاں رضاکار ویکی کام کاج میں بہتری لانے کے لیے تجاویز ساجھا کرتے ہیں جنھیں برادری کے مطالبات کہا جاتا ہے۔ سابقہ فورم کے برخلاف برادری کے مطالبات کا فورم ہمیشہ کھلا رہے گا اور رضاکار کسی بھی زبان میں اپنے مطالبات (wish) جمع کر سکتے ہیں۔ مطالبات کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسی پروڈکٹ یا تکنیکی چیلینج سے متعلق ہو جن کا سامنا رضاکار کو ہوتا ہے۔ اس کے بعد ڈولپر، ڈیزائنر اور انجینئر صارفین کے ساتھ مل کر اس چیلینج کو حل کرتے ہیں۔ جیسے ہی کوئی مطالبہ سامنے آتا ہے ویکیمیڈیا فاونڈیشن کی ٹیمیں، رضاکار ڈولپر اور ویکیمیڈیا کے ملحقہ ادارے تمام مطالبات کا معائنہ کرتے ہیں اور ان پر کام شروع کرتے ہیں
:رضاکار 3 طریقوں سےبرادری کے مطالبات میں اپنا تعاون پیش کر سکتے ہیں
نا۔ مطالبات پیش کرنا، ان پر رائے دہی کرنا اور ان پر کام کر
مطالبات پیش کرنا: جدید برادری کے مطالبات رضاکاروں کو ویکی متن اور وژیول ایڈیٹر کے ذریعے اپنی زبان میں اپے مطالبات جمع کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ رضاکاروں کو وقت اور تعداد مطالبات کی قید نہیں ہے یعنی وہ کسی بھی وقت کتنے ہی مطالبات جمع کر سکتے ہیں۔ شرط ہیکہ وہ میٹا ویکی پر لاگ ان ہونا چاہیے۔ درج ذیل طریقہ کار ملاحظہ فرمائیں؛
پر کلک کریں۔Submit Wish/برادری مطالبات کے صفحہ اول پر جائیں اور
نام : اپنے مطالبہ کا نام درج کریں۔
تفصیل : وہ مسئلہ جو آپ حل کرنا چاہتے ہیں۔
قسم: نئی فیچر کی درخواست، کسی بگ کی شکایت، سسٹم کی تبدیلی یا کچھ اور۔
پروجیکٹ : یہ مطالبہ کس ویکی پروجیکٹ کے متعلق ہے۔
متاثر صارفین : اس مطالبہ کی تکمیل کے بعد کون سے صارفین اس سے استفادہ کریں گے۔
صارفین کو فیبریکیٹر ٹکٹ کو مشترک کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔
سبمٹ پر کلک کریں۔ بس ہوگیا۔
فوکس ایریا پرووٹ کریں: ویکیمیڈیا فاونڈیشن ٹیم تکمیل اور مطابقت کے لیے مطالبات کا جائزہ لے گی اور قابل اطلاق پانے پر اسے فوکس ایریا میں تقسیم کر دے گی۔ فوکس ایریا ہم نوع مطالبات کا ایک گروہ ہے اور الگ الگ قسم کے مطالبات کو مختلف گروہوں میں تقسیم کردیا جاتا ہے۔ فوکس ایریا فاونڈیشن کی جانب سے بنایا جائے گا اور رضاکار ایک فوکس ایریا میں موجود تمام مطالبات پر رائے دہی کر سکتے ہیں، تبصرہ کر سکتے ہیں اور اس طرح کسی بھی مطالبہ کو ترجیح دینے نا دینے کا فیصلہ ہو جائے گا۔
اس کے بعد ویکیمیڈیا فاونڈیشن ٹیم اس فوکس ایریا کو اپنے سالانہ منصوبہ میں شامل کر لے گی۔ پچھلی فہرست مطالبات کے بعد یہ ایک اہم تبدیلی ہوگی جہاں فاونڈیشن کی مختلف ٹیمیں الگ الگ مطالبات پر کام کریں گی جیسے (ڈارک موڈ، ایڈٹ چیک وغیرہ) پہلے اس پیمانے پر اس تسلسل کے ساتھ کام نہیں ہوتا تھا۔ مزید یہ کہ مطالبات برادری کی تکنیکی ضروریات کو مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی سالانہ منصوبہ بندی میں تبدیل کرنے کے لیے ایک مرکزی توسط کا کام کرے گا اور بڑے وسائلی فیصلے ایسے ہی لیے جاتے ہیں۔ 2024-25 میں آغاز کرنے کے بعد فاونڈیشن نے مطالبات کا تجزیہ کرنے، اور فوکس ایریا کو اپنانے اور اس پر کام کرنے کے لیے کم از کم دو ٹیمیں (کمیونٹی ٹیک اور ماڈریٹ ٹولنگ) تشکیل دے دی ہیں ۔ اسی سال مزید ٹیمیں تشکیل دی جانی ہیں۔ 2025-26 میں ہمارے سالانہ منصوبہ میں مزید مطالبات کی چھنٹنی متوقع ہے تاہم یہ ضرور ی نہیں ہے کہ ہر مطالبہ کو فوکس ایریا میں جگہ دی جائے گی اور یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ ہر فوکس ایریا پر فاونڈیشن توجہ دے گی۔
ہم ویکیمانیا میں اپنا پہلا فوکس ایریا متعارف کرانے جا رہے ہیں اور اسی دوران مستقبل کے فوکس ایریا میں اشتراک کے لیے رضاکاروں کو مدعو کیا جائے گا۔
تکنیکی حل پر کام کرنا : فاونڈیشن، الحاق شدہ ادارے اور تکنیکی شراکت دار فوکس ایریا کو اپنا کر رضاکاروں کے ساتھ شراکت دری کر کے اسے نئے آئڈیا میں تبدیل کرنے پر کام کریں گے۔
متعدد نسلی تحریک کی تعمیر کے لیے برادری مطالبات بہت اہم ہیں۔ پائدار سافٹ ویئر بنانے کے لیے رضاکاروں کی رائے لینا اور مصنوعات اور ٹیکنالوجی کو بڑھاوا دینے کے مواقع اور چیلینج کے بارے میں ان کے ساتھ شراکت داری لازمی ہے۔ تحریک کا ہر فرد مطالبات میں دلچسپی دکھا سکتا ہے اور بہتر سافٹ ویئر بنانے کے لیے ساتھی رضاکاروں اور ویکیمیڈیا فاونڈیشن کے ساتھ شراکت داری کر سکتا ہے۔
ہمیں برادری کے مطالبات آپ کے لیے پھر سے کھولنے پر بے حد خوشی ہورہی ہے اور آپ کے مسائل اور مواقع کے بارے میں جاننے اور انہیں ساجھا کرنے کے شدت سے منتظر ہیں۔
Can you help us translate this article?
In order for this article to reach as many people as possible we would like your help. Can you translate this article to get the message out?
Start translation