تصویر کا استعمال گوگل پلے کی نوازش سے۔
کیا آپ نے ویکیپیڈیا اینڈرائڈ ایپ ڈاؤنلوڈ کی ہے؟ آپ کو کرنی چاہیے۔ گوگل نے ابھی ہی اسے ”2015ء کی بہترین ایپ“ نامزد کیا ہے اور اسے روس، بھارت، میکسیکو، جاپان اور انڈونیشیا کے گوگل پلے اسٹورز پر نُماياں کیا ہے۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کی تمام اینڈرائڈ ٹیم اس اعزاز سے بیحد خوش ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ دنیا کے تمام باشندے اس کے ذریعہ مفت معلومات کے حصول میں شرکت پا سکتے ہیں۔ اور تو اور، ہمارے دیگر منصوبہ جات کی طرح یہ بھی ڈاؤنلوڈ اور استعمال کیلئے مفت ہے۔
ہم نے بے انتہا محنت کی ہے تاکہ یہ ایپ آسانی سے استعمال اور تفریح کا ذریعہ ہو، اور ساتھ ساتھ ویکیپیڈیا میں موجود علمی موضوعات کو آپ کی انگلیوں کے نیچے لا پہنچائے۔ اگر 2015ء کی ہماری کاوشوں پر غور کریں تو ایپ میں فیچرز کی کمی نہ تھی:
- ویکیپیڈیا پر منسلک دیگر مضامین کی نمائش، تاکہ اصل مضمون کو چھوڑے بغیر کسی بھی موضوع کا مطالعہ کیا جا سکے۔
- شیئر-اے-فیکٹ کارڈز کی مدد سے آپ جلدی اور آسانی سے ایسے تصویری کارڈ بنا سکتے ہیں جن پر ویکیپیڈیا سے معلومات درج کر کہ انہیں سوشل میڈیا، ای میل اور ٹیکسٹ میسج کے ذریعہ بانٹنا جا سکتا ہے۔
- تصاویر پر مبنی ڈیزائن، عمل برائے تلاش میں بہتری، مزید مطالعہ کیلئے تجاویز۔
اس ایپ کے تازہ ترین ورژن میں ہم ایک اور نئے فیچر کو متعارف کرا رہے ہیں: نیئربائے ٹیب کو استعمال کر کہ آپ ایک انٹرایکٹو میپ کا استعمال کر سکتے ہیں (جو کہ ہماری نئی ویکیپیڈیا میپ سروس سے منسلک ہے) اور چھوٹے نشانوں کے ذریعہ آپکے قریب ویکیپیڈیا پر درج مقامات سے متعلق دیگر مضامین دکھاتی ہے۔ اس انٹرایکٹو میپ کے ذریعہ آپ ڈریگ اور زوم کر کہ دنیا کے کسی کونے سے متعلق ویکیپیڈیا مضامین ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
ان چھوٹے نشانوں میں سے کسی ایک کو ٹیپ کر کہ آپ کو ایک جانا پہچانا لنک پریویو فنکشن ملے گا جیسے کہ عام ویکیپیڈیا مضمون پر ہوتا ہے۔ ہم نے یہ فیچر ایسے لوگوں کیلئے بنایا ہے جو اپنے اس پاس علاقہ جات کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں، یا ان لوگوں کیلئے جو دور رہ کر اپنے آبائی علاقہ جات سے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ہم نے 2016ء کیلئے کافی منصوبہ جات بنائے ہیں – گوگل پلے اسٹور سے ایپ حاصل کریں اور نئے سال میں نت نئے اور انگنت شاندار فیچرز ملاحظہ کریں!
دیمیٹری برانٹ
سافٹ ویئر انجنیئر، پروڈکٹ اونر
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن
Can you help us translate this article?
In order for this article to reach as many people as possible we would like your help. Can you translate this article to get the message out?
Start translation